صفحۂ اول (original) (raw)

ویکیپیڈیا میں خوش آمدید آزاد دائرۃ المعارف جس میں کوئی بھی ترمیم کر سکتا ہےتعداد مضامین_ 217,672 ویکیپیڈیا کا تعارف ترمیم کیسے کریں؟ اردو میں پڑھنا لکھنا دشوار؟ اصول و ضوابط اور دیگر حکمت عملیاں آف لائن نسخہ موبائل ویب سائٹ
منتخب مضمون مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی (تولد 1104ھ بمطابق 1692ء – متوفی 1174ھ بمطابق 1761ء) سندھ کے علم و ادب کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت یافتہ شہر ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے اٹھارویں صدی کے عظیم محدث، یگانۂ روزگار فقیہ اور قادر الکلام شاعر تھے۔ کلہوڑا دور کے حاکمِ سندھ میاں غلام شاہ کلہوڑا نے انہیں ٹھٹہ کا قاضی القضاۃ مقرر کیا، انہوں نے بدعات اور غیر شرعی رسومات کے خاتمے کے لیے حاکم وقت سے حکم نامے جارے کرائے۔ ان کی وعظ، تقریروں اور درس و تدریس متاثر ہو کر بہت سے لوگ مسلمان ہوئے۔ ان کی تصانیف و تالیفات عربی، فارسی اور سندھی زبانوں میں ہیں۔ انہوں نے فقہ، قرآن، تفسیر، سیرت، حدیث، قواعد، عقائد، ارکان اسلام سمیت تقریباً تمام اسلامی موضوعات پر لاتعداد کتب تحریر و تالیف کیں، کتب کی تعداد کچھ محققین کے اندازے کے مطابق 300 ہے، کچھ محققین 150 سے زیادہ خیال کرتے ہیں۔ ان کی گراں قدر تصانیف مصر کی جامعہ الازہر کے نصاب میں شامل ہیں۔ ان کے مخطوطات کی بڑی تعداد بھارت، سعودی عرب، ترکی، پاکستان، برطانیہ اور یورپ کے بہت سے ممالک کے کتب خانوں میں موجود ہیں۔ پاکستان خصوصاً سندھ اور بیرونِ پاکستان میں ان کی کتب کے مخطوطات کی دریافت کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔ مکمل مضمون پڑھیں۔۔۔ دیگر منتخب مضامین خبروں میں آغا خان چہارمآغا خان چہارم نزاری اسماعیلیت کے 49 ویں امام، آغا خان چہارم (تصویر میں)، 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے اور ان کے بیٹے، آغا خان پنجم نے جانشینی سنبھالی۔ احمد الشرع سوریہ کی عبوری حکومت کے صدر مقرر ہوئے۔ الیگزینڈر لوکاشینکو مسلسل ساتویں بار بیلاروس کے صدر منتخب ہوگئے۔‌ ترکی کے کارتالکیا کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 78 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہو گئے۔ امریکی فلم ساز ڈیوڈ لنچ 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ حالیہ: یوکرین پر روسی حملہ سوڈان تنازع حالیہ وفیات: تابش مہدی جعفر مسعود حسنی ندوی ساجد حیدر منموہن سنگھ مضمون نامزد کریں کیا آپ جانتے ہیں؟ جنوبی افریقہ کاپرچمجنوبی افریقہ کاپرچم • …کہ جنوبی افریقا دنیا کا واحد ملک ہے جس کے تین دار الحکومت ہیں؟ • …کہ دنیا کا سب سے پرانا مرکزی بینک سویڈن کا نیشنل بینک ہے، جس کی بنیاد 1668ء میں رکھی گئی؟ • …کہ پاکستانی پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک میں داخلے کی اجازت دیتا ہے؟ • …کہ برطانوی ہند میں ہندوستان کے 17 صوبے تھے؟ • …کہ ویٹیکن سٹی آبادی اور رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے؟ دیگر "کیا آپ جانتے ہیں" ویکیپیڈیا ایک تحریک کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی! آج کا لفظ 6 عموماً کہا جاتا ہے: ہم وہاں سے بے نیل و مرام آئے لیکن درست جملہ یوں ہوگا: ہم وہاں سے بے نیل مرام آئے اس لیے کہ: نیل یعنی پانا، حاصل کرنا اور مرام یعنی مقصد، نیل مرام کا مطلب ہوتا ہے حصول مقصد۔ لہذا ان دونوں لفظوں کے درمیان و کا استعمال درست نہیں۔ ويكشنری · فہرست الفاظ کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟ اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 217,672 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔ ویڈیو دیکھیں
منتخب فہرست مسلح افواج کے بغیر ممالک بھی موجود ہیں۔ یہاں ملک کی اصطلاح کا مطلب خودمختار ریاستیں ہیں نہ کہ منحصر علاقے (مثلا گوام، شمالی ماریانا جزائر، برمودا ) وغیرہ جن کا دفاع کسی دوسرے ملک یا فوج کے متبادل کی ذمہ داری ہے۔ اصطلاح مسلح افواج سے مراد کسی بھی حکومت کے زیر اہتمام حکومت کی پالیسیوں کے دفاع کے لئے استعمال جانا ہے۔ درج ممالک میں سے کچھ جیسے آئس لینڈ اور موناکو کے پاس ہونے والی فوج نہیں ہے لیکن ان کے پاس اب بھی غیر پولیس فوجی قوت موجود ہے۔یہاں درج اکیس ممالک میں سے بہت سے ممالک عام طور پر ایک سابقہ مقبوضہ ملک کے ساتھ دیرینہ معاہدہ رکھتے ہیں۔ اس کی ایک مثال موناکو اور فرانس کے مابین معاہدہ ہے، جو کم از کم 300 سال سے موجود ہے ۔ جزیرے مارشل، آزاد ریاست مائیکروونیشیا (ایف ایس ایم)، اور پلاؤ کی آزاد ایسوسی ایشن کے معاہدوں کا معاہدہ اپنے دفاع کے لئے ریاستہائے متحدہ پر انحصار کرتے ہیں۔ مکمل فہرست دیکھیں دیگر منتخب فہرستیں
تاریخ آج: منگل، 11 فروری 2025 عیسوی بمطابق 12 شعبان 1446 ہجری (م ع و) شاہ فاروقشاہ فاروق 1752ءریاستہائے متحدہ امریکا میں پینسلوانیا نامی ہسپتال کا افتتاح ہوا، یہ امریکا کا پہلا ہسپتال ہے۔ 1944ء - جرمن افواج نے اطالیہ کے علاقے اپریلیا پر دوبارہ قبضہ کیا۔ 1964ء - یونانی اور ترک افواج قبرص میں ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہوئیں۔ 1964ءتائیوان نے فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے۔ 1978ءچین نے ارسطو، شکیسپیئر اور چارلس ڈکنز کی تصانیف پر سے پابندی ختم کر دی۔ شاہ فاروق اول (شاہ مصر ؛ پیدائش: 1920)ابو عمر الشیشانی (جارجیائی کمانڈر؛ پیدائش: 1986)لیون فوکاؤلٹ (فرانسیسی طبیعیات دان؛ وفات: 1868)قاضی واجد( پاکستانی اداکار؛ وفات: 2018) → پچھلا دناگلا دن ← فروری کے منتخب واقعات – مزید ایام۔۔۔
ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں! ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 217,672 مضامین موجود ہیں۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں اگر آپ کا کھاتہ پہلے سے ہے تو براہ کرم لاگ ان ہوںکیا آپ نے ابھی تک کھاتہ نہیں بنایا؟_ابھی بنائیں

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور


ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔

ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!