صفحۂ اول (original) (raw)

ویکیپیڈیا میں خوش آمدید آزاد دائرۃ المعارف جس میں کوئی بھی ترمیم کر سکتا ہےتعداد مضامین_ 215,851 ویکیپیڈیا کا تعارف ترمیم کیسے کریں؟ اردو میں پڑھنا لکھنا دشوار؟ اصول و ضوابط اور دیگر حکمت عملیاں آف لائن نسخہ موبائل ویب سائٹ
منتخب مضمون اربعین یا چہلم یا چالیسواں ایک شیعی مذہبی تہوار ہے۔ اس تہوار کو ہر سال یوم عاشورہ کے چالیس دن بعد منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کا مقصد پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے حسین ابن علی کی شہادت کی یاد منانا ہے جو ماہ صفر کی بیسویں تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ حسین ابن علی اور ان کے 72 رفقا 61ھ (680ء) میں کربلا کی جنگ میں یزید بن معاویہ کی فوج کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے۔ اربعین یا چالیسواں سے مراد عام لوگ جو اپنے عزیز کے وفات کے چالیسویں دن سوگ اور خیرات کے ذریعے یاد مناتے ہیں، بھی ہے۔ اربعین کے دن دنیا کے سب سے بڑے انسانی اجتماع کا انعقاد بھی ہوتا ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس دن پانچ کروڑ لوگ کربلا، عراق میں زیارت اربعین پڑھنے اور یاد شہداء میں ماتم کرنے پہنچتے ہیں۔ مکمل مضمون پڑھیں۔۔۔ دیگر منتخب مضامین خبروں میں منموہن سنگھمنموہن سنگھ بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ (تصویر میں) 92 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آذربائیجان ایئر لائنز پرواز 8243 قازقستان کے اقتاؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوئی؛ حادثے میں 38 افراد ہلاک۔ شام میں باغیوں نے متعدد کاروائیوں کے بعد دمشق کو فتح کر لیا۔ نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل کو آتشزدگی کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔ حالیہ: حماس اسرائیل جنگ میانمار خانہ جنگی یوکرین پر روسی حملہ سوڈان تنازع حالیہ وفیات: قمر الدین احمد گورکھپوری سید شاہ خسرو حسینی ندیم الواجدی مضمون نامزد کریں کیا آپ جانتے ہیں؟ فیلڈ ہاکیفیلڈ ہاکی • …کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف دو صحابہ حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عبد الرّحمٰن بن عوف کی امامت میں نماز ادا کی؟ • …کہ حکیم اجمل خان کو ہندوستان میں پہلے طبیہ کالج کی بنیاد رکھنے کے بعد مسیح الملک کا خطاب دیا گیا؟ • …کہ دنیا میں سب سے بڑی لائبریری امریکا کی کانگریس لائبریری ہے؟ • …کہ گاڑیاں بنانے والی جرمن کمپنی ووکس ویگن کی بنیاد ایڈولف ہٹلر نے رکھی تھی؟ • …کہ ہاکی(تصویر میں) کا پہلا بین الاقوامی مقابلہ 1895ء میں آئرلینڈ اور ویلز کے درمیان ہوا؟ دیگر "کیا آپ جانتے ہیں" ویکیپیڈیا ایک تحریک کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی! آج کا لفظ 8 عموماً کہا جاتا ہے: مطالعہ کے دوران یہ واقعہ نظر سے گزرا لیکن درست جملہ یوں ہوگا: مطالعہ کے دوران میں یہ واقعہ نظر سے گزرا واضح رہے کہ: لفظ دوران کو میں کے بغیر استعمال کرنا ہندی زبان میں رائج ہے، نیز دوران میں کا استعمال اردو کے تمام مسلم الثبوت اساتذہ کے یہاں ملتا ہے۔ ويكشنری · فہرست الفاظ کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟ اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 215,851 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔ ویڈیو دیکھیں
منتخب فہرست پاکستان ریلویز کا جال تمام ملک میں پھیلا ہوا ہے۔ تقریباً سب ہی ریلوے لائن براڈ گیج ہیں۔ پاکستان ریلوے کا نیٹ ورک مین لائنوں اور برانچ لائنوں میں تقسیم ہے۔ پاکستان ریلویز کا صدر دفتر لاہور میں ہے اور یہ پورے پاکستان میں 7,791 کلومیٹر (4,650 میل) آپریشنل ٹریک کا مالک ہے۔ جس میں 7,346 کلومیٹر براڈ گیج اور 445 کلومیٹر میٹر گیج ہے اور 1,043 کلومیٹر ڈبل ٹریک اور 285 کلومیٹر برقی حصے پر مشتمل ہے۔ پاکستان ریلوے کے 625 فعال اسٹیشن ہیں۔ جو مال بردار اور مسافر دونوں کی خدمات پیش کرتا ہے۔ پاکستان ریلویز کی ٹرینوں کی رفتار زیادہ سے زیادہ 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ پاکستان ریلویز جس کا سابقہ نام 1947ء سے فروری 1961ء تک شمال مغربی ریلوے اور فروری 1961ء سے مئی 1974ء تک پاکستان مغربی ریلوے تھا، حکومت پاکستان کا ایک محکمہ ہے جو پاکستان میں ریلوے خدمات فراہم کرتا ہے۔ موجودہ پاکستان میں ریلوے کا آغاز 13 مئی 1861ء میں ہوا جب کراچی سے کوٹری 169 کلومیٹر ریلوے لائن کا افتتاح ہوا۔ 24 اپریل 1865ء کو لاہور - ملتان ریلوے لائن کو ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔ 6 اکتوبر 1876ء کو دریائے راوی, دریائے چناب اور دریائے جہلم پر پلوں کی تعمیر مکمل ہو گئی اور لاہور - جہلم ریلوے لائن کو کھول دیا گیا۔ 1 جولائی 1878ء کو لودهراں - پنوعاقل 334 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کا افتتاح ہوا۔ 27 اکتوبر 1878ء کو دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر کوٹری سے سکھر براستہ دادو اور لاڑکانہ ریلوے لائن کو ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔ رک سے سبی تک ریلوے لائن بچھانے کا کام جنوری 1880ء میں مکمل ہوا۔ اکتوبر 1880ء میں جہلم - راولپنڈی 115 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کو ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔ 1 جنوری 1881ء کو راولپنڈی - اٹک کے درمیان 73 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کو کھول دیا گیا۔ 1 مئی 1882ء کو خیرآباد کنڈ - پشاور 65 کلومیٹر طویل ریلوے لائن تعمیر مکمل ہو گئی۔ 31 مئی 1883ء کو دریائے سندھ پر اٹک پل کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد پشاور - راولپنڈی سے بذریعہ ریل منسلک ہو گیا۔ مکمل فہرست دیکھیں دیگر منتخب فہرستیں
تاریخ آج: جمعہ، 27 دسمبر 2024 عیسوی بمطابق 25 جمادی الثانی 1446 ہجری (م ع و) واقعات 537ءایاصوفیہ مکمل ہوا۔ 1911ء – "جن گن منقومی ترانہ بھارت، پہل بار انڈین نیشنل کانگریس کے کوکلتہ اجلاس میں گایا گیا۔ 1945ءبین الاقوامی مالیاتی فنڈ 29 ممالک کی طرف سے ایک معاہدے پر دستخط کے ساتھ آغاز کیا گیا۔ 1979ءسوویت اتحاد نے جمہوری جمہوریہ افغانستان پر حملہ کر دیا۔ 2007ءپاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو راولپنڈی میں ایک انتخابی اجتماع کے بعد فائرنگ اور خودکش بم دھماکے سے قتل کر دیا گیا۔ سالگرہ 1571ءکپلر، جرمن ریاضی دان، ماہر فلکیات، اور منجم 1797ءمرزا غالب، اردو و فارسی زبان کے بھارتی شاعر 1822ءلوئی پاسچر، فرانسیسی کیمسٹ اور ماہر خرد حیاتیات 1970ءچاینا، امریکی پیشہ ور پہلوان اور اداکارہ برسی 1936ءمحمد عاکف ارصوی، ترکی کے شاعر اور سیاست دان 1972ءلسٹر پیرسن، کینیڈیائی مؤرخ اور سیاستدان، چودہویں وزیر اعظم کینیڈا، نوبل انعام یافتہ 1978ءحواری بومدین، الجزائر کرنل اور سیاستدان، دوسرے صدر الجیریا 2007ءبینظیر بھٹو، پاکستانی سرمایہ دار اور سیاستدان، گیارہویں وزیر اعظم پاکستان → پچھلا دناگلا دن ← دسمبر کے منتخب واقعات – مزید ایام۔۔۔
ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں! ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 215,851 مضامین موجود ہیں۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں اگر آپ کا کھاتہ پہلے سے ہے تو براہ کرم لاگ ان ہوںکیا آپ نے ابھی تک کھاتہ نہیں بنایا؟_ابھی بنائیں

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور


ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔

ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!