طب (original) (raw)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فائل:Tib.PNG

طبیب ایک بچے کا معائنہ کر رہا ہے۔

نئے زمانے کے طب یا دوائیاں

علم طب؛ صحت سے متعلق معلومات کو کہا جاتا ہے اس شعبہ علم کا تعلق، سائنس و فن (Science and Art) دونوں سے ہے (وضاحت نیچے دیکھیے)۔ اس شعبہ علم میں تندرستی کی نگہداری و بقا اور بصورت ِمرض و ضرر، تشخیص اور معمول کی جانب جسم کی بحالی سے متعلق بحث کی جاتی ہے۔ تاریخ طب کسی اور مضون میں درج کی جائے گی، اس مضمون میں صرف جدید طب کے موجودہ خدوخال پر نظر ڈالی گئی ہے۔

طب ایک سائنس بھی ہے کیونکہ اس کی عمارت، بادقت کیے گئے تجربات اور دقیق مطالعہ سے حاصل ہونے والی معلومات پر کھڑی ہے اور یہ ایک فـن بھی ہے کہ اس کی کامیابی کا انحصار طبیب کی ذاتی فہم اور مہارت ِعمل پر ہوتا ہے کہ وہ کس صلاحیت سے علم طب کی معلومات کو استعمال کرتا ہے۔

بنیادی طور پر طب کو دو بڑی شاخوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے؛

علم طب کو ایک اور طریقے سے بھی شعبوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے،یعنی معالجوی طب یا curative medicineجس میں کسی بھی بیماری کا علاج کیا جاتا ہے اور دوسرا وقائوی یا preventive medicine کہا جاتا ہے۔ طب کا شعبہ اس وقت انتہائی گہرا ہو چکا ہے باقی سائنسی علوم کی طرح اور اس شعبے کے اندر مزید ذیلی شعبے اور سپیشلٹی و سوپر اسپیشلسٹی یا تخصص کے وسیع شعبے وجود میں آچکے ہیں۔

مزید دیکھیے